پولیس رنگروٹوں سے وردیوں کیلئے رقم بٹوری جانے لگی

0

کراچی(رپورٹ؛شرجیل مدنی) سعید آبادپولیس ٹریینگ سینٹر میں زیر تربیت 1200 سے زائد رنگروٹوں سے وردیوں کے نام پر رقم بٹوری جانے لگی ۔ رنگروٹوں کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس نئی وردی موجود ہے مگر چیف ڈرل انسپکٹر( سی ڈی آئی) نئی وردی کیلئے 1250روپے جمع کرانے پر مجبور کر رہے ہیں جبکہ وردیوں کیلئے کا ناپ بھی وہ خود لے رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وردیوں کی مد میں لی جانیوالی رقم کی رسید بھی نہیں دی جا رہی ۔انکار کرنےوالوں کو سی ڈی آئی کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے دی جانیوالی وردی میں 40آئٹم ہوتے ہیں مگر رنگروٹوں کو صرف وردی دی جاتی ہے ۔سینٹر میں صرف 16سے 17استاد ہیں جو رنگروٹوں پر بدتمیزی اور تشدد کرتے ہیں ۔ سینٹر میں 1200سے زائد پولیس اہلکار زیر تربیت ہیں جن میں 600سندھ جبکہ 600کا تعلق بلوچستان سے ہے ۔اس حوالے سے چیف ڈرل انسپکٹر اعظم لودھی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ رنگروٹوں سے وردی کی مد میں 1250 روپے ایس ایس پی کے حکم پر لئے جارہے ہیں کیونکہ مارکیٹ میں وردی دو سے ڈھائی ہزار روپے میں ملتی ہے ٹھیکیدار سے سلوانے پر ہمیں مناسب قیمت میں پڑتی ہے زیر تربیت اہلکاروں کو پاسنگ آ ؤٹ کیلئے نئی وردی لینی پڑتی ہے اور حکومت کی طرف سے وردی نہیں ملتی اس لئے اہلکاروں کو وردی کے لئے الگ سے پیسے دینے پڑتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More