پاکستان سے شائع تحقیقی مقالوں میں اضافے کی شرح کئی ممالک سے زیادہ
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)سال 2017ء اور 2018ء میں پاکستان سے شائع ہونے والے سائنسی تحقیقی مقالوں کی تعداد عین اسی عرصے میں کئی ترقی پذیر ممالک سے پیش کیے جانے والے تحقیقی مقالوں سے کہیں زیادہ ہے۔اس بات کا انکشاف ہفت روزہ سائنسی جریدے نیچر کی تازہ اشاعت میں کیا گیا ہے۔ نیچر میں شائع ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں 2018ء میں شائع شدہ تحقیقی مقالوں کی فیصد شرح میں مصر اور پاکستان کا گراف تیزی سے بڑھا ہے، جو بالترتیب 21 اور 15.9 فیصد ہے۔یہ اعداد و شمار ایک پبلشنگ سروسز کمپنی کلریویٹ نے مرتب کیے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور مصر اس دوڑ میں اپنی ہی طرح کی ابھرتی ہوئی معیشتوں مثلاً بھارت، چین، ہانگ کانگ، میکسکو، ایران، پولینڈ اور جنوبی امریکا سے آگے ہیں۔