گورنر نے شہر میں 300 آر او پلانٹ لگانے کا اعلان کر دیا

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی کے اضلاع میں صفائی ،پانی اور بجلی کی شکایات کے فوری ازالہ کے لئے شکایتی مرکز یکم جنوری 2019 ء سے کام شروع کردے گا جبکہ کراچی کی عوام کو صاف و شفاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پہلے مرحلے میں 300آر او پلانٹ بھی لگائے جارہے ہیں۔ گورنرہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق آئندہ سال تک کراچی کے پانی کی کمی کے مسئلے کو حل کرلیا جائے گا جس کے لئے وفاقی حکومت کے تحت ڈیسیلینیشن پلانٹس کی تنصیب کے حوالے سے کام تیزی سے جاری ہے۔ اس کے علاوہ پہلے سے موجود جن ٹریٹمنٹ پلانٹ کو دوبارہ فعال کرنے کے لئے بھی حکمت عملی بنائی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شکایتی مراکز پر فون نمبرز 03000441333اور 03000441555 کے ذریعے اپنی شکایات کا اندراج کروایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج،رینجرز،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی کارکردگی کے باعث کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More