صدر میں دوبارہ پتھارے لگنے سے ٹریفکجام رہنے لگا

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تجاوزات آپریشن میں صدر سے ہٹائے گئے پتھارے دوبارہ لگنےسے ٹریفک جام رہنے لگا ۔رہی سہی کسر کرسمس پر سیکورٹی خدشات کے باعث بند سڑکوں نے پوری کردی ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اور بلدیہ عظمیٰ کے عملے نے صدر سے ہٹائے گئے پتھارے دوبارہ لگوا دیئے جس کی وجہ سے سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام رہنے لگا ہے لکی اسٹار ٹریفک پولیس چوکی کے اطراف بڑے پیمانے پر پتھارے لگ چکے ہیں جنہیں آپریشن کے دوران ہٹادیا گیا تھا ۔ جنہیں پولیس اور کے ایم سی کے اہلکاروں کی آشیرباد حاصل ہے اور فی پتھارے سے پولیس اور کے ایم سی اہلکار 500روپے یومیہ بھتہ لے رہے ہیں عدالت کے واضح احکامات کے باوجوددوبارہ تجاوزات قائم کر ا دی گئی ہیں تاحال تجاوزات قائم کرنے یا پتھارے لگوانے والوں کے خلاف پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی جبکہ مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر سیکورٹی اداروں نے صدر کی کئی سڑکیں بند کر رکھی ہیں ، جس کے باعث بھی ٹریفک جام ہو رہا ہے ، اس وقت صدر میں لکی اسٹار ٹریفک چوکی کے اطراف ، مینسفیلڈ اسٹریٹ نعمان شاپنگ سینٹر کے اطراف ،اور بوہری بازار کے اطراف دوبارہ پتھارے قائم کرا دیئے گئے ہیں اور اس معاملے میں مافیا کو پولیس اور بلدیہ عظمیٰ کے اہلکاروں کی مکمل معاونت حاصل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More