دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہلاک پی ایس پی کارکنوں کی نماز جنازہ و تدفین

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رضویہ سوسائٹی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہلاک پی ایس پی کارکن نعیم اور اظہر کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر عثمانیہ کالونی میں ادا کی گئی۔ جس میں چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال، صدر انیس قائم خانی، اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل، مختلف شعبہ جات و علاقائی ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد سمیت شہدا کے عزیز و اقارب شامل تھے۔ اس موقع پر گفتگو میں سربراہ پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اگر پی ایس پی ناکام ہوئی تو پہلے کی طرح پھر روزانہ اس شہر سے لاشیں اٹھیں گی کیونکہ کراچی میں اب بھی ایم کیو ایم لندن کے رہنما نوجوانوں کو دہشت گردی کیلئے استعمال کر رہے ہیں، میرے ساتھیوں نے شہر کے امن کے لئے قربانی دی ہے، پہلے بھی قتل ہونے والے کارکنان کے قاتل اپنے کیفر کردار تک پہنچے یہ بھی ضرور پہنچیں گے، معصوم کارکنان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ بعد ازاں دونوں کارکنان کو پاپوش نگر اور سندھی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More