قائد اعظم نے پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل حقوق دیئے ۔وزیر اعلیٰ سندھ

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم نے اپنی انتھک جدوجہد سے مسلمانان برصغیر کیلئے آزاد مملکت حاصل کی اور اس میں بسنے والی اقلیتوں کو مکمل مذہبی و شہری حقوق کی یقین دہانی کرائی جس کی ضمانت قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں بننے والے متفقہ آئین میں دی گئی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بانی پاکستان کی سالگرہ اور کرسمس کے موقع پر اپنے پیغا مات میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مضبوط مستقبل کیلئے قائداعظم نے ایسے اصول چھوڑے ہیں جن پر عمل کرکےہم ملک کو ترقی کی عظیم منزل تک پہنچا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نےبانی پاکستان ۔قائدعوام اور بینظیر بھٹو کے افکارکے مطابق کام کیا اور کرتے رہیں گے۔ دریں اثنا کرسمس پر کو مبارکباد دیتے ہوئےوزیر اعلیٰ نے کہا کہ پی پی قیادت اور سندھ حکومت مسیحی برادری کی اس خوشی میں برابر کی شریک ہیں۔علاوہ ازیں مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ قائداعظم محمدعلی جناح کے فرمودات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More