جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے سے روکنے پر صحافیوں کا احتجاج

0

اسلام آباد ( رپورٹنگ ٹیم ) احتساب عدالت میں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس کی سماعت کی کوریج کرنے والے تمام صحافیوں کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہی روک دیا گیا ۔انتظامیہ سےطویل مذاکرات کے باوجود بھی صحافیوں کو داخلے کی اجازت نہ ملی تو صحافیوں نے کمپلیکس کے مرکزی دروازے کو کھول کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی ،گیٹ پر تعینات پولیس اہلکار امان اللہ نے صحافیوں کو دھکے مارتے ہوئے روکنے کی کوشش کی۔ اس دھکم پیل کے نتیجے میں نجی ٹی وی چینل کے سینئر صحافی افضل جاوید واک تھرو گیٹ سے ٹکرا کر بے ہوش ہو گئے تاہم متعدد صحافی جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے جہاں انہوں نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور مطالبہ کیا کہ امان اللہ کے خلاف کارروائی کی جائے جس پر ڈپٹی کمشنر نے امان اللہ نے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی تاہم مذکورہ اہلکار کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More