نیب کے ہاتھوں گرفتار ڈپٹی ڈائریکٹر ایل ڈی اے دوران علاج چل بسا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی(ایل ڈی اے) محمد سلیم کو ایل ڈی اے کمرشلائزیشن فیس کرپشن کیس میں نیب نے گرفتار کیا تھا، جنہیں 26 ستمبر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا گیا تھا۔محمد سلیم کو جگر کے عارضے پرکیمپ جیل سے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج چل بسے۔