دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں پر مقدمے کا حکم

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد دوبارہ تجاوزات کو قائم کرنے والوں پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا اور اس ضمن میں جامع رپورٹ 15 روز کے اندر پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔پیر کے روز تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نےمزید حکم دیا کہ کے ایم سی اور ایس پی سٹی 10روز میں نشتر روڈ اور اطراف سے تجاوزات ہٹائیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ آپریشن کے باوجود ان مقامات پر دوبارہ تجاوزات کیسے لگ رہے ہیں؟ دکانوں کو تو گرادیا گیا، لیکن پتھارے اب بھی قائم ہیں، ان پتھاروں سے کون پیسہ وصول کر رہا ہے؟بعد ازاں عدالت نے تجاوزات آپریشن کرکے 15 روز میں جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 23جنوری تک ملتوی کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More