امریکہ میں پاکستانی سفیرعلی جہانگیر صدیقی نےچارج چھوڑ دیا
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے بیرون ممالک سبکدوش سفیروں کو چارج چھوڑنے کے لیے ڈیڈ لائن ملنے پرعلی جہانگیرنے وزارت خارجہ سے بچوں کی تعلیم مکمل ہونے تک مہلت مانگی جس پر انہیں مزید 2ہفتے کا وقت دیا گیاتھا جس کی مدت پوری ہونے پر انہوں نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا، نئے پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسدمجید جلد ذمہ داریاں سنبھالیں گے اس دوران رضوان سعید شیخ قائم مقام پاکستانی سفیر کے فرائض سر انجام دیں گے۔دریں اثنامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی جہانگیر صدیقی نے دعوی کیا کہ پاک امریکا تعلقات بہتر حال میں چھوڑ کر جارہا ہوں، دونوں ممالک میں اعلیٰ سطح پر رابطے ہورہے ہیں۔خیال رہے کہ 7دسمبر کو وزارت خارجہ کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر کینیڈا میں ہائی کمشنرطارق عظیم خان، سعودی عرب میں سفیرخان حشام بن صدیق کے ساتھ ساتھ مراکش، کیوبا اور سربیا میں سفیروں نے چارج چھوڑ دیاتھا۔
٭٭٭٭٭