نوازشریف کو علم ہے ان کے ساتھ کیا ہو گا- جاوید ہاشمی

0

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نوازشریف کو علم ہے ان کے ساتھ کیا ہو گا، انھوں نے ملک اور جمہوریت کیلئے فیصلہ کیا، دعا ہے اللہ تعالیٰ نوازشریف کو سرخرو کرے۔مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ جس صورتحال سے نوازشریف گزر رہے ہیں خود اس کا شکار رہے ہیں۔ نوازشریف کی ہمت ہے کسی چیز کی پرواہ نہیں کی۔ انہوں نے ملک اور جمہوریت کیلئے فیصلہ کیا، ضرور کامیاب ہونگے۔ نیب عدالت دیگر عدالتوں سے مختلف ہوتی ہے، وفاداریاں، پارٹیاں اور اقتدار تبدیل کرانے کے سوا ان کے پاس کوئی آپشن نہیں ہوتی۔جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ اچھی خبر کی توقع رکھنی چاہیے، دعا ہے اللہ تعالیٰ نوازشریف کو سرخرو کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More