فاروق نائیک بھی جعلی اکائونٹ سے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک بھی جعلی اکائونٹ سے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔ان کے بیٹے کو لندن آنے جانے کے لیے ٹکٹوں کی ادائیگیاں جعلی اکائونٹ سے کرائی گئی ہیں۔ ٹی وی کے مطابق فاروق نائیک کے صاحبزادے کو 2001 سے 2008تک 8لاکھ سے زائد کے ایئر ٹکٹ دیے گئے۔