غدار الطاف کے حق میںٹویٹس موجود

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ رہنما علی رضا عابدی متحدہ پاکستان سے عملی طور پر علیحدہ ہوچکے تھے، تاہم وہ ایم کیو ایم لندن اور بانی متحدہ غدار الطاف کے حق میں سوشل میڈیا پر کھلم کھلا بات کرنے کے حوالے سے معروف تھے۔گزشتہ دنوں جب متحدہ لندن کی جانب سے یوم شہدا منانے کا اعلان کیا گیا اور لندن سیکریٹریٹ کے علاوہ تمام اوورسیز متحدہ یونٹوں کو ہدایات جاری کی گئیں تو عزیز آباد میں بھی متحدہ لندن کی جانب سے ریلی نکالی گئی تھی۔اس دوران علی رضا عابدی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ٹویٹر پیغام میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ الطاف حسین آج بھی مقبول لیڈر ہیں۔اسی طرح سے متحدہ لندن کی جانب سے کراچی میں متحدہ لندن کا فعال کرنے والے پروفیسر ظفر عارف کی آئندہ آنے والے برسی کے حوالے سے بھی علی رضا عابدی نے پیغامات شیئر کر رکھے تھے۔اس کے علاوہ ملک میں مقیم اور بیرون ملک موجود متحدہ لندن کے کارکنان زیادہ تر علی رضا عابدی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ہی اپنے جذبات کا اظہار کرتے تھے، جہاںبانی متحدہ کے حق میں بات چیت کی جاتی تھی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More