چینی قونصلیٹ حملے کا ماسٹر مائنڈافغانستان میں مارا گیا

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر )کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اور پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد اسلم اچھو 6 ساتھی دہشت گردوں سمیت قندھار میں مارا گیا۔ہلاک دہشت گردوں میں 2 کمانڈر بھی شامل تھے۔حملہ اسلم اچھو کے گھر پر اجلاس کے دوران ہوا۔ہلاک دہشت گرد بلوچستان آپریشن میں زخمی ہوا تھا اور دہلی کے اسپتال میں زیر علاج تھا اور بعدازاں ’’را‘‘ نے اسے افغانستان منتقل کرادیا تھا۔ہلاک اسلم اچھو دہشت گردی کے متعدد واقعات میں ملوث تھا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں چین کے قونصلیٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اور پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد اسلم اچھو دیگر ساتھیوں کے ساتھ حملے میں مارا گیا۔ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کمانڈر تاجو مری، رحیم مری اور اسلم اچھو کے 4 محافظ بھی شامل ہیں۔حملے کے وقت دہشت گرد اسلم اچھو کے گھر پر اجلاس ہورہا تھا۔ذرائع کے مطابق دہشت گرد اچھو چینی قونصلیٹ پر حملے سمیت دہشتگردی کے متعدد واقعات میں ملوث تھا۔ذرائع کے مطابق اسلم اچھو بلوچستان آپریشن کے دوران زخمی ہوکر افغانستان اور بعدازاں بھارت چلا گیا تھا، جہاں دہلی کے میکس اسپتال میں اس کا مکمل علاج کرایا گیا اور پھر را نے اسلم عرف اچھو کو بھارت سے افغانستان منتقل کرادیا تھا، جہاں سے اسلم اچھو پاکستان میں دہشتگردی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔دہشت گرد اچھو ’’را‘‘ اور ’’این ڈی ایس‘‘ کا مشترکہ اثاثہ تھا۔دہلی کے اسپتال میں زیر علاج رہنے کے موقع پر اس کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئی تھیں۔نجی چینل کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اسلم اچھو، تاجو مری اور رحیم مری کے علاوہ کریم ، مختیار، فرید اور ایک نامعلوم بھی شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More