جے آئی ٹی نے زرداری مافیا کو بے نقاب کردیا-حلیم عادل

0

کراچی(خبر ایجنسیاں) پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ سامنے آنے کے بعد بہت سے لوگ میدان میں آگئے ہیں۔ایک کرپٹ سیاستدان دوسرے کرپٹ سیاستدان کو بچانا چاہتا ہے۔ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے۔اومنی زرداری مافیا کی ٹرانزیکشن کے اثرات عام آدمی پر پڑتے ہیں۔عوام کی فلاح و بہبود کا پیسہ کرپشن کے ذریعے حکمرانوں نے ہڑپ کیا۔سندھ کے حکمرانوں کے کرپٹ چہرے سامنے آگئے ہیں ۔سندھ اسمبلی کی کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی عمران خان نے نہیں بنائی۔جے آئی ٹی رپورٹ نے زرداری مافیا کو بے نقاب کردیا ہے۔11سال کے سندھ حکومت کے بجٹ اخراجات کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ زمینوں اور ٹھیکوں پر بھی جے آئی ٹی بنائی جائے۔پریس کانفرنس میں اراکین سندھ اسمبلی ڈاکٹر سعید آفریدی، علی عزیز جی جی اور پارٹی رہنما سیف اللہ ابڑو بھی شامل تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More