ساحل سمندر پر عوام کا داخلہ بند

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ساحل سمندر پر عوام کا داخلہ بند کردیا گیا۔محکمہ داخلہ سندھ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق سمندر پر جانے اور نہانے پر پابندی دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق سال نو کے موقع پر بھی ساحل سمندر پر جانے پر پابندی ہو گی۔اس کے ساتھ ساتھ شہر کے ریڈ زون میں 5 سے زائد افراد کے اجتماع اور احتجاج پر پابندی میں چھ ماہ کے لیے توسیع کردی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More