افغانستان کی بدلتی صورت حال پر شاہ محمود کے چینی حکام سے مذاکرات
بیجنگ/اسلام آباد(امت نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی منگل کو بیجنگ پہنچ گئے جہاں ان کے چینی حکام سے مذاکرات ہوئے ۔چینی وزارت خارجہ کے مختصر اعلامیہ کے مطابق مذاکرات میں افغانستان کے حوالے سے بدلتی صورتحال میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔عالمی میڈیا کے مطابق چین نے افغانستان کے ساتھ مالی اور سیاسی تعلقات میں گہرائی کیلئے کافی کوششیں کی ہیں اور وہ کابل حکومت کو پاکستان کے قریب لانے کیلئے بھی کوشاں رہا ہے ۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فریقین اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ افغان مسئلے کا عسکری حل ممکن نہیں ،فریقین میں سیاسی مصالحت کو بڑھاوا دینا ہی حقیقت پسندانہ راستہ ہے۔شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں امن اور ترقی کے لیے چینی کردار جبکہ چینی وزیر خارجہ نےپاکستانی کوششوں کو سراہا۔نجی ٹی وی چینلز کے مطابق پاکستان کی کوششوں کے نتیجے میں طالبان افغان حکومت مشروف مذاکرات پر تیار ہوگئے ہیں۔طالبان کی مشروط آمادگی سے پاکستان نے افغان حکومت کو آگاہ کر دیا ہے اورکابل حکومت کے ردعمل پرمزیدپیشرفت متوقع ہے۔ طالبان نے افغانستان میں نگران حکومت قائم کرنے کیلئے کمیٹی کے قیام اور اس میں طالبان کو نمائندگی دی جائے۔اہم رہنما رہا کئے جائیں۔