علی رضا عابدی نے مخالف امیدوار کی امامت میں نماز پڑھی

0

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قاتلانہ حملے میں ہلاک سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے گذشتہ عام انتخابات میں عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑا تھالیکن کامیاب نہ ہوسکے تھے۔ انتخابی مہم کے دوران ایسا وقت بھی آیا جب علی رضا عابدی سمیت 3 مسالک اور 6 سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے ایک ساتھ نماز ادا کرکے اتحاد اور رواداری کی مثال قائم کی ۔انتخابی مہم کے دوران 17 جولائی کو گلشن اقبال میں مخالف جماعتوں کے کارکنان اچانک آمنے سامنے آگئے اور نعرے بازی شروع کردی۔ اسی اثنا میں مغرب کی اذان ہوگئی۔ علی رضا عابدی ودیگر افراد نعرے بازی بھول کر نماز کیلئے چلے گئے ایسے میں نہ تو سیاسی عداوت ہی آڑے آئی اور نہ ہی کسی مسلک کی بات کی گئی۔جماعت اسلامی کے ”سنی“ امیدوار اسامہ رضی امام بن گئے۔ ایم کیو ایم کے ”شیعہ“ علی رضا عابدی سمیت تمام پارٹیوں کے کارکنان سب کچھ چھوڑ کر صف میں کھڑے ہوگئے اور پیپلز پارٹی کے کیمپ کے عین سامنے سب نے باجماعت نماز ادا کی۔ اس نماز میں 3 مسالک کے ماننے والے اور 6 سے زائد سیاسی جماعتوں کے کارکنان شریک ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More