پی ٹی آئی نیب ترجمان بن گئی-آخری ٹویٹ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مقتول علی رضا عابدی ایم کیو ایم چھوڑنے کے بعد ٹوئٹر پر سیاسی تبصرے کرتے رہتے تھے۔ اپنے آخری ٹویٹ میں بھی انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا تھاکہ پی ٹی آئی نے نیب کی ترجمانی شروع کردی ہے۔ اس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں بھی انہوں نے تحریک انصاف کو لتاڑتے ہوئے لکھا کہ بیچاری نومولود سیاسی مخلوق سمجھتی ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ حتمی فیصلہ ہوتا ہے، سانحہ بلدیہ فیکٹری کی 6 جے آئی ٹیز بن چکی ہیں، لیکن عدالت میں آج تک کیس وہیں کا وہیں ہے۔