چیئرمین نیب کاخیبر پختون میں کرپشن مقدمات انجام تک پہنچانے کا اعلان
اسلام آباد/پشاور(نمائندہ خصوصی ) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیب خیبر پختونخوا کا دورہ کیا۔ڈی جی نیب خیبر پختونخواہ فرمان اللہ خان نے چیئرمین نیب کو خیبر پختونخوا میں زیر تحقیقات میگا کرپشن کیسزکے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانانیب کی اولین ترجیح ہے۔