وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد سپریم کورٹ پیش
لاہور (آن لائن)سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کمی کے حوالے سے چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ بدھ کو سماعت کے موقع پر صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد عدالت میں پیش ہوئیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کمی پر برہمی کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے موقف اختیار کیا کہ وینٹی لیٹر کی خریداری سے متعلق سمری وزیراعلی پنجاب کے پاس پڑی ہے۔ جس پر چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ وزیراعلیٰ کے پاس کتنی سمریاں التوا میں ہیں؟ وینٹی لیٹرز کو مزاق سمجھا ہوا ہے۔ ہم وزیراعلی کو سمری سمیت بلا لیتے ہیں اور یہیں بٹھا کر سمری منظور کرواتے ہیں۔