بدامنی کی نئی لہر کا ابتداء ہی میں سرکچل دیا جائے-الطاف شکور
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر الطاف شکور نے کہا ہے کہ بدامنی کی نئی لہر کا ابتداء ہی میں سرکچل دیا جائے۔سب کا بے لاگ احتساب ہونا چاہیے۔عافیہ کی واپسی کے معاملے پر خاموشی نے حکومت کی ساکھ کو عوام کی نظر میں گرادیا ہے۔ پاسبان پی ایس 194کے ضمنی انتخاب میں بھرپور حصہ لے گی۔وہ کورنگی میں عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر چیف آرگنائزر انجینئر اقبال ہاشمی ، عبدالحاکم قائد ، سردار ذوالفقار ، حامد صدیقی و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔