نظریے کی بنیاد پر قوم کو متحد کیا جاسکتا ہے-حافظ نعیم
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ نظریہ اور فکر کی بنیاد پر قوموں کو متحد کیا جاسکتا ہے۔لسانی اور علاقائی بنیادیں انتشار اور نفرت کو جنم دیتی ہیں۔نظریاتی تحریکوں کوبڑی سے بڑی قوت شکست نہیں دے سکتی۔وہ جماعت اسلامی ملیر کے دفتر کے افتتاح اور اجتماع کارکنان سے خطاب کررہے تھے۔ضلع ملیر کے عبوری امیر محمد اسلام، سید مفخر علی، قدر گل و دیگر نے بھی خطاب کیا۔حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ نظریہ اور فکر کی بنیاد پر امت کو متحد کیا ہے۔مشرقی پاکستان اور کراچی میں لسانیت کے طوفان کے سامنے کلمہ حق بلند کیا۔ اسلامی نظام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔محمد اسلام نے کہا کہ ضلع ملیر میں جماعت اسلامی کو ایک نئے جوش اور جذبے کے ساتھ کام شروع کیا جائے گا۔