بھارتی کرکٹر دوران کھیل دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا
نئی دہلی (امت نیوز)بھارت میںمقامی ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران 24 سالہ کھلاڑی دوران کھیل دل میں تکلیف کے باعث چل بسا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی ٹینس کرکٹ ٹورنامنٹ جاری تھا، کھیل کے دوران وائی بھو کسارکر نامی نوجوان کرکٹر کو کھیلتے ہوئے دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد اسے ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ڈاکڑز کے مطابق اسے اچانک دل کا دورہ پڑا تھا جو اس کی موت کا سبب بنا۔