سڈنی سکسرز اور میلبورن اسٹارز آج آمنے سامنے
میلبورن(امت نیوز) بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں (آج) جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔ لیگ میں (آج) جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ اس سلسلے میں کھیلے جانے والے واحد میچ میں سڈنی سکسرز اور میلبورن سٹارز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ واضح رہے کہ لیگ میں دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی مختلف ٹیموں کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دے رہے ہیں ۔