کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ پر عمل درآمد شروع
کوئٹہ (نمائندہ امت) کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا۔صوبائی وزیر آئی ٹی سردار عبدالرحمان کھیتران کا کہنا ہے کہ سیف سٹی پروجیکٹ پر 2ارب 28کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈویژن اور ضلع کی سطح پر بھی سیف سٹی پروجیکٹ شروع کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اسلام آباد اور لاہور میں سیف سٹی پروجیکٹ شروع کئے جا چکے ہیں۔