نوشہرہ میں جائیداد تنازع پر باپ بیٹا قتل
نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ کے علاقہ بدرشی میں جرگے کے دوران فائرنگ کرکے بھتیجے نےچچااور چچازاد بھائی کو قتل کردیا ملزم فرار وجہ عناد جائیداد کا تنازع بتایاجاتا ہے پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی اس سلسلے میں پولیس کے مطابق نوشہرہ کینٹ کے علاقہ بدرشی محلہ رحیم آباد میں جائیداد کے تنازع پر جرگہ جاری تھا کہ اس دوران جرگے میں موجود دونوں فریقین کے مابین تکرار شروع ہوئی جس کے نتیجے میں مخالف فریق کے نوجوان عامرنے اندھادھند فائرنگ کرکے اپنے چچا اور چچازاد بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔