ضلع غربی میں 40افسران سمیت 280 اہلکاروں کے تبادلے

0

کراچی (رپورٹ : خالد سلمان) ڈی آئی جی ویسٹ ڈاکٹر امین یوسفزئی نے مختلف تھانوں میں عرصہ دراز سے تعینات 9سب انسپکٹرز، 31اے ایس آئیز اور27ہیڈ محررز اور 6چوکی انچارجز سمیت 280اہلکاروں کے دیگرتھانوں میں تبادلے کا حکم دیدیا، جبکہ 2تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت پورے تھانے کے عملے کا ٹرانسفر کردیاگیا۔ حکم نامے کے تحت سرجانی تھانے کے ایس ایچ او آغا معشوق کو پورے عملے سمیت تبدیل کرکے وہاں پر ایس ایچ او ادریس بنگش جبکہ ایس ایچ او منگھوپیر اسماعیل میو کو عملے سمیت تبدیل کرتے ہوئے ان کی جگہ شاہ عدیل کو نیا تھانیدار مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ضلع غربی میں قائم تمام چوکی انچارجزکو بھی تبدیل کردیاگیا۔ ٹرانسفر کئے گئے افسران واہلکاروں میں سب انسپکٹر چوہدری افضل کا سرجانی سے رضویہ، عبدالستار کا سرجانی سے حیدری، سخی محمد کا سرجانی سے ناظم آباد، محب چانڈیو کا سرجانی سے تیموریہ اور محمد پنہا کا سرجانی سے یوسف پلازہ تھانے میں تبادلہ کیا گیا ہے، جبکہ اے ایس آئی اعجاز اسلم سرجانی سے گلبہار، محمد اشرف سرجانی سے گلبہار، عبدالرحیم سرجانی سے گلبہار، محمد سعید سرجانی سے رضویہ، قاضی عبدالکریم سرجانی سے رضویہ، عبدالغنی سرجانی سے نارتھ ناظم آباد، نصیر جعفری سرجانی سے نارتھ ناظم آباد، وزیر الرحمان سرجانی سے حیدری، سیف الملوک سرجانی سے شارع نورجہاں، ارشد عباسی سرجانی سے ناظم آباد، رانا ندیم سرجانی سے ناظم آباد، نذیر ابڑو سرجانی سے حیدری، صوفی خان سرجانی سے پاپوش نگر، غلام مرتضیٰ سرجانی سے پاپوش نگر اور تاج پتافی کا سرجانی سے تیموریہ تھانے میں تبادلہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح ہیڈ کانسٹیبل وحید علی سرجانی سے گلبہار، لیاقت علی سرجانی سے گلبہار، عبدالغفور سرجانی سے رضویہ، محمد علی سرجانی سے نارتھ ناظم آباد، منور حسین سرجانی سے نارتھ ناظم آباد، محمد صادق سرجانی سے نارتھ ناظم آباد، عرفان شہزاد سرجانی سے حیدری، عبدالستار سرجانی سے حیدری، اکبر پتافی سرجانی سے ناظم آباد، عبید الرحمان سرجانی سے ناظم آباد، محمد انار سرجانی سے ناظم آباد، خدا ڈنو سرجانی سے شارع نور جہاں اور راجہ شبیر کا سرجانی سے شارع نورجہاں تھانے میں تبادلہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح باقی 247افسران واہلکاروں کے ضلع غربی سے وسطی کے مختلف تھانوں میں تبادلے کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق افسران واہلکاروں کے تبادلوں کا مقصد ان تھانوں کی حدود میں کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More