موجودہ حکومت بھی مدارس مخالف مشن پر کاربند ہے-مولانا عبدالاکبر چترالی

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چترال سے منتخب ہونے والے متحدہ مجلس عمل کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی 5روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔گزشتہ روز انہوں نے مدرسہ امام محمد سہراب گوٹھ کا دورہ کیا اور مہتمم و معروف سماجی شخصیت قاری فیض اللہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر مدرسے کے اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔انہوں نے خطاب میں طلبہ پر زور دیا کہ وہ تعلیم پر توجہ دیں اور دین میں مہارت حاصل کریں۔مدارس کا معاشرے کی اصلاح میں بنیادی کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت زبان پر ریاست مدینہ کا نام لے رہی ہے، لیکن مدارس کے خلاف پرویز مشرف کے مشن پر ہی کاربند ہے، لیکن مدارس رہتی دنیا تک قائم رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ شراب کیخلاف بل منسوخی پر میں نے کھڑے ہوکر احتجاج کیا۔واضح رہے کہ مولانا عبد الاکبر چترالی جماعت اسلامی کی شوریٰ کے رکن اور پشاور کی ممتاز دینی درسگاہ جامعہ حدیقۃ العلوم کے مہتمم ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More