نمبر پلیٹس کی مد میں کروڑوں غبن کا نوٹس لیا جائے-ہیومن رائٹس نیٹ ورک
کراچی(پ ر) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری نے کہا ہے کہ 20سال میں 6لاکھ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس کی مد میں رقوم لیکر بھی نمبر پلیٹ جاری نہیں کی گئیں۔ محکمہ ایکسائز نمبر پلیٹس کی مد میں اب تک کروڑوں روپے کا غبن کرچکا ہے ۔حکومت صورتحال کا نوٹس لیکر نمبر پلیٹس جاری کروائے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹریفک پولیس اہلکار عوام کو تنگ اور رشوت وصول کرتے ہیں۔