پروین شاکر کی شاعری اردو ادب میں نئی روایت تھی – محمد علی عزیز
کراچی (پ ر) پروین شاکر کی شاعری اردو ادب میں ایک نئی روایت ہے ۔ انہوں نے عورت کے خالص ترین جذبات اور عنوان شباب کی منزل پر کھڑی دوشیزائوں کے جذبات اور احساسات کو اپنی شاعری میں اس طرح سمویا کہ شاعری ایک انوکھا روپ اختیار کرگئی ان خیالات کا اظہار ایم پی اے محمد علی عزیز نے گزشتہ روز آئیڈیل ڈگری کالج ، گلزار ہجری میں کاروان ملت اورفرینڈآف پرتاب گڑھ کے اشتراک سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر محفوظ النبی خان ، حافظ نسیم الدین ، سائرہ جلال خالد، رخسانہ عنبرین ، حنا جعفری ، محمد ادریس خان، پروین عباسی ، فرید احمد خان ، عاصمہ ناصر ، عابد زبیر ، اور دیگر نے بھی ا ظہار خیال کیا ۔