عمرہ کے نام پر باہر جانے کیلئے راؤ انوار سرگرم

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نقیب اللہ محسود سمیت 400 افراد کے مبینہ طور پر قتل کے الزامات میں مقدمات کا سامنا کرنے والے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار عمراہ ادائیگی کے نام پر بیرون ملک جانے کیلئے سرگرمیاں شروع کردیں۔ معطل پولیس افسر نے ای سی ایل سے نام نکلوانے اور پاسپورٹ واپسی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرادی ،جس میں کہا گیا ہے کہ وہ عمرہ کرنے کیلئے سعودی عرب جانا چاہتے ہیں ۔ سابق ایس ایس پی ملیر نے ساتھ ہی یہ مؤقف بھی اختیار کیا کہ بحیثیت والد بچوں کے حقوق ادا کرنے ہیں، اس لیے ملک سے باہر جانا بہت ضروری ہوگیا ہے۔بیان حلفی دیتا ہوں کہ ملک سے باہر ہونے کے باوجود ٹرائل کورٹ میں پیش ہوتا رہوں گا۔وفاق اور سندھ حکومت کو فریق بناکر دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ 23 جنوری 2018 کے حکم نامے کے بعد ان نام ای سی ایل میں ڈالا گیا۔ کیا قانونی کارروائی جاری رہنے کے دوران ایک شہری ہونے کے ناطے میری آمدورفت کو محدود کیا جاسکتا ہے ؟ بینظیر بھٹو قتل کیس، سانحہ 12 مئی اور ایان علی کیس کے ملزمان کے نام ای سی ایل میں نہیں ڈالے گئے، لہٰذا ان کا نام بھی اس فہرست سے نکالنے کے احکامات صادر کیے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More