زرمبادلہ کے ذخائر میں ساڑھے 56کروڑ ڈالرسے زائد کی کمی

0

کراچی (این این آئی) 56کروڑ67لاکھ ڈالر کی کمی سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14ارب 1 کروڑ78لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ۔اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کےمجموعی ذخائر 14ارب1کروڑ78 لاکھ ڈالر رہی جو 14دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے مقابلے میں 56کروڑ67لاکھ ڈالر کم ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ ہفتے کے دوران سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر موصول ہوئےتھے لیکن بیرونی ادائیگیوں کے باعث ا س امداد کا اثر بھی زرمبادلہ میں 78کروڑ 80لاکھ ڈالر کی صورت میں پڑا تھا جس میں گذشتہ ہفتے کے دوران مزید 56کروڑ67لاکھ ڈالر کی کمی آگئی یعنی دو ہفتوں میں سعووی عرب کے ایک ارب ڈالر سے 77کروڑ87لاکھ روپے کی کمی واقع ہوچکی ہے ۔ ماہرین کے مطابق آئندہ ماہ سعودی عرب سے مزید ایک ارب ڈالر اور امارات سے 3ارب ڈالر کی موصولی سے صورتحال بہتر ہوجائے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More