منگولیا میں کرپشن کے خلاف ہزاروں افراد کا مارچ

0

اولان باتور/برازاویلے(امت نیوز) منگولیا میں ہزاروں افراد نے کرپشن کے خلاف مارچ کیا۔ جمعرات کو درجہ حرارت منفی20 ہونے کے باوجود خواتین سمیت تقریبا25000 افراد دار الحکومت اولان باتور کی سڑکوں پر نکل آئے اور پارلیمنٹ کے اسپیکر اور دو حکمران جماعتوں کے خلاف احتجاج کیا۔ ان پر قومی خزانے کے 23 ملین ڈالر ہڑپ کرنے کا الزام ہے۔ اپوزیشن منگولین پیپلز یونین نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اسپیکر کے استعفے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ ادھر کانگو میں اپوزیشن کے گڑھ 2شہروں میں اتوار کو ہونے والا صدارتی انتخاب ملتوی کئے جانے کے اعلان پر مشتعل کارکنوں نے الیکشن کمیشن کے دفتر پر دھاوا بول دیا تاہم وہاں موجود سیکورٹی فورسز نے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے مظاہرین کو منتشر کردیا۔ بعد ازاں لوگوں نے سڑکوں پر احتجاج کیا ،ٹائر جلائے اور کئی طبی مراکز میں توڑ پھوڑ کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More