عابدی قتل – جیل میں متحدہ دہشت گردوں سے تفتیش کا فیصلہ

0

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک/ اسٹاف رپورٹر) متحدہ پاکستان کے سابق رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل کی تفتیش جیل میں متحدہ لندن کے دہشت گردوں سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اڈھو نے ایس ایس پی جنوبی پیر محمد شاہ کی سربراہی میں 7 رکنی تحقیقات ٹیم تشکیل دیدی ۔ جس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ زون طارق دھاریجو، قائمقام ایس پی کلفٹن سوہائی عزیز، ایس ڈی پی او مختیار احمد خاصخیلی، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کلفٹن راجہ اظہر محمود، ایس ایچ او گذری انسپکٹر اسد اللہ منگی اور انویسٹی گیشن آفیسر انسپکٹر چوہدری امانت شامل ہیں، مذکورہ ٹیم ایس پی انویسٹی گیشن طارق دھاریجو کی سربراہی میں جیل کادورہ کرے گی ،جہاں متحدہ لندن کے دہشت گردوں سے علی رضا عابدی قتل کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی ۔جب کہ مقتول کی رہائش گاہ کے اطراف جیوفیسنگ کا سلسلہ جاری ہے ، تفتیشی افسران نے مزید6کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ۔اس حوالے سے ایس پی کلفٹن سہائی عزیز کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج واضح کرنے کیلئے نجی کمپنی کو بھیجی گئی ہیں ،تاکہ ملزمان کے چہرے واضح ہو ں اور بآسانی گرفتار کرلیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک 6 مقامات سے سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کی گئی ہیں ،جبکہ جہاں علی رضا عابدی پر فائرنگ کی گئی ۔اس جگہ کی جیو فینسنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More