بھارت نے پہلی اننگز 443 رنز پر ڈیکلیئر کر دی
میلبورن (امت نیوز) بلے بازوں کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز 443 رنز 7 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کی دی، چیتشوار پوجارا 106، کپتان ویرات کوہلی 82، میانک اگروال 76 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، روہت شرما ناقابل شکست 63 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے پیٹ کمنز نے 3، مچل سٹارک نے 2 جبکہ جوش ہیزلووڈ اور نیتھن لیون نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ دوسرے میچ ختم ہونے تک آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 8 رنز بنالئے تھے اور اس کو بھارتی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے 435 رنز کی ضرورت تھی جبکہ اس کی 10 وکٹیں ابھی باقی تھیں۔ ہیرس 5 اور فنچ 3 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ جمعرات کو بھارت نے تیسرا میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی ادھوری اننگز 215 رنز 2 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو چیتشوار پوجارا ناقابل شکست 68 اور کپتان ویرات کوہلی ناقابل شکست 47 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں قیمتی 170 رنز بنے۔