اخراجات کی تفصیل جاری کرنے پر گورننگ بورڈ برہم

0

کراچی(امت نیوز) اخراجات کی تفصیل ویب سائٹ پر جاری کرنے پر گورننگ بورڈارکان پی سی بی سے خفا ہو گئے۔گزشتہ دنوں میٹنگ میں انھوں نے نکتہ اٹھایا کہ نجم سیٹھی کے پی ایس ایل الاؤنس کی منظوری دینے کی وجہ سے ہم پربھی انگلیاں اٹھیں گی،ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا،انھوں نے سابق چیئرمین کو لیگل نوٹس کا سخت جواب دینے پر بھی تنقید کی۔تفصیلات کے مطابق گورننگ بورڈ ارکان اپنے اخراجات کی تفصیل ویب سائٹ پر شائع کرنے پر پی سی بی سے ناراض ہیں، انھوں نے نجم سیٹھی کے پی ایس ایل الاؤنس کو ظاہر کرنے پر بھی خفگی ظاہر کی،ایک رکن نے سوال اٹھایا کہ پی سی بی نے کیوں سابق چیئرمین نجم سیٹھی کیلیے مبینہ طور پر منظور شدہ 14,181,570روپے پی ایس ایل الاؤنس کی تفصیل ویب سائٹ پر جاری کی۔اس کی منظوری گورننگ بورڈ نے دی لہذا اس پر بھی انگلیاں اٹھیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More