پشاور زلمی کی نامور عالمی کمپنی سے شراکت داری

0

لاہور(امت نیوز)دنیا کے ٹاپ تھری ٹی وی برانڈز میں شامل ٹی سی ایل نے ایک بار پھر پشار زلمی کے ساتھ پاکستان سپر لیگ 2019کیلئے شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلا ن کیا ہے ۔پشاور زلمی برانڈویلیو کے اعتبار سے پاکستان سپر لیگ کی سب سے بڑی فرنچائز ،پی ایس ایل ٹو کی فاتح اور پی ایس ایل تھری کی رنر اپ ہے ،فرنچائز پاکستان میں کھیلوں کے فروغ میں فعال کردار ادا کرتی دکھائی دی ہے ۔پشاور زلمی کا پشتو میں مطلبنوجوان ہے اور پاکستانی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے پشاور زلمی کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔معاہدے کی تجدید کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹی سی ایل پاکستان کے جنر ل منیجر Sunny Yang,کا کہنا تھا کہ پشاورزلمی کے ساتھ ہم اپنے معاہدے کے تسلسل پر انتہائی پرجوش ہیں،دنیا بھر میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے بطور برانڈ ٹی سی ایل کے پاس پہلے ہی عالمی آئیکون نیمار جونیئر موجود ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More