باڑامالکان کوبلیک میل کرنیوالا ڈرگ انسپکڑمعطل

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل چیف سیکریٹری و سیکریٹری صحت نے اختیارات سے تجاوز ،ادویہ صنعت اور ڈسٹری بیوٹرز کو بلیک میل کرنے کی شکایات پر ڈرگ انسپکٹر خورشید شیخ کومعطل کرکےمحکمہ صحت میں رپورٹ کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری و صوبائی سیکریٹری صحت ڈاکٹرعثمان چا چڑ نےسروسز رولز کی خلاف ورزی کے الزام میں صوبائی ڈرگ انسپکٹر خورشید شیخ کوعہدے سے ہٹاکر معطل کرنے کیساتھ محکمہ صحت میں رپورٹ کی ہدایت کی ہے اور شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 یوم میں جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈرگ ایڈمنسٹریشن رشوت وصولی کی شکایات کی زد میں رہنے والے ڈرگ انسپکٹر خورشید شیخ اپنی سروس کے دوران متعدد بار معطل ہو چکے ہیں۔محکمہ صحت نے جولائی 2017 میں مختلف شکایات پر انہیں 8 ماہ سے زائدعرصہ تک محکمہ صحت میں بطور سزا غیر فعال رکھنے کے بعد مارچ 2018 میں دوبارہ پوسٹنگ دی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ خاموش رہنے کے بعد ڈرگ انسپکٹر خورشید شیخ نے لانڈھی بھینس کالونی اور اطراف کے علاقوں میں قائم باڑوں میں سوما ٹیک سمیت دیگر دودھ بڑھانے والےممنوعہ انجکشن کی چیکنگ کی آڑ میں باڑا مالکان اور گوالوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ شروع کیا اور انہیں ڈرا دھمکا کر ہزاروں روپے بٹورنا شروع کئے، تاہم ان دنوں ڈرگ انسپکٹر خورشید شیخ نے ایک باڑے پر چھاپہ مار کروہاں موجود مختلف ادویات جو کہ مویشیوں کو بخارسمیت دیگر بیماریوں کے علاج کیلئے دی جاتی ہیں قبضے میں لےلیں اور باڑہ مالکان کو خطرناک کیس بنانے کی دھمکیاں دیکر بھینس دینے کا مطالبہ کیا تھااور واقعہ رپورٹ ہونےپر محکمہ صحت نے اسے عہدے سے ہٹا دیا تاہم چند یوم بعد اسے محکمہ صحت نےضلع غربی میں تعینات کر دیا ، جہاں مختلف ادویہ ساز اداروں اور ڈسٹری بیوٹرز کو بلیک میلنگ کیلئے غیر ضروری طور پر ویری فکیشن کرانے کیلئے طلبی لیٹرز ارسال کر کے ہراساں کرنے لگا، جس کی شکایات ملنےپر چیف ڈرگ انسپکٹر نے محکمہ صحت کو صورتحال سے آگاہ کیا تھا ۔ ذرائع چیف ڈرگ انسپکٹر کی رپورٹ میں خورشید شیخ کی نومبر 2018 میں کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک ماہ کے دوران کسی ادویہ ساز ادارے کا وزٹ نہیں کیا اورادویات کے صرف 2 سیمپل جانچ کیلئے بھجوائے جو10 میڈیکل اسٹورز وزٹ کے دوران لئے گئے، ڈرگ رولز کی خلاف ورزی کا کوئی کیس صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کو نہیں بھجوایا اور نہ ہی ڈرگ کورٹ میں کوئی شکایت دائر کی گئی ۔ محکمہ صحت سندھ نے تمام صورتحال کا جائز ہ لیتے ہوئے ڈرگ انسپکٹر کو معطل کرنےاور شوکاز کاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے 7 یوم میں وضاحت طلب کر لی ہے اور عملدر آمد نہ ہونے پر انکوائری کا عندیہ دیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More