افغان طالبان نے عا م معافی کا عندیہ دے دیا
کابل(امت نیوز)افغان طالبان نےافغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے بعدعام معافی کا عندیہ دے دیا۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مصالحتی عمل کے حوالے سے رائٹرز سے گفتگو میں کہا کہ امن قائم ہونے کے بعداگرطالبان نے حکومت بنائی تو ان کا دور1996 سے مختلف ہو گا۔انہوں نے کہا ہم افغان عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہماری طرف سے کسی کو خطرہ لاحق نہیں ہو گا۔ ہم اپنی سرزمین پرغیرملکی فوجوں کے مخالف ہیں اور ایک بار ان کے انخلا اور امن معاہدہ ہونے پرطالبان ملک گیر عام معافی کا اعلان کر دینگے۔ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق پولیس، فوج، سرکاری ملازمین سمیت کسی کو انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔