واجب الادا رقوم کی ری شیڈولنگ میں مافیا کا ہاتھ ہے- فلور ملز ایسوسی ایشن ساؤتھ زون

0

کراچی (پ ر) پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن (سائوتھ زون) کا کہناہے کہ صوبائی محکمہ خوراک کی طرف سے فلور ملز کی واجب الادا رقوم کی ری شیڈولنگ میں مافیا کا ہاتھ ہے۔ یہ سارے کام فوڈ افسران کی ملی بھگت سے ہورہے ہیں۔ اس میں تمام فلور مل انڈسٹری کو ملوث اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا درست نہیں، جو عناصر مکروہ کام میں ملوث ہیں۔ ان کے نام آنے چاہیے، جبکہ تمام فلور انڈسٹری کو مورد الزام ٹھہرانا نہیں چاہیے۔ ہم تمام الزامات کی مکمل تردید اور مذمت کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More