جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست

0

سنچورین(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقا نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کرسیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کر لی۔پاکستان کی جانب سے دیے گئے 149 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم کے اوپنرز تیسرے روز میدان میں اترے تو دوسرے ہی اوور میں حسن علی کی گیند پر اوپننگ بلے باز ایڈن مرکرم ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔دوسری وکٹ کے لیے ہاشم آملہ اور ڈین ایلگرکے درمیان 119رنز کی شراکت قائم ہوئی اور ڈین ایلگر 5رنز بنانے کے بعد پارٹ ٹائم بولر شان مسعود کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔ پروٹیز کو تیسرا نقصان ڈی برائن کی صورت میں ہوا جو یاسر شاہ کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں اسٹمپڈ ہوئے جب کہ جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی بھی پاکستانی قائد سرفراز احمد کی طرح دوسری اننگز میں بھی صفر پر آؤٹ ہوئے، انہیں شاہین آفریدی نے حسن علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔جنوبی افریقہ نے باآسانی 4وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے میچ میں 6وکٹوں سے فتح حاصل کر لی، آملا 63رنز بنا کر باقابل شکست رہے۔ ڈوان اولیویئر کو میچ میں 11وکٹیں پر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 181اور دوسری میں 190رنز بنائے جب کہ جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 223رنز بناسکی تھی۔ٹیسٹ کا پہلا اور دوسرا دن بولرز کے نام رہا اور دونوں دن 15،15 وکٹیں گریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More