شاہ رخ سے ملاقات کا خواہشمند نوجوان19ماہ بعد بھارتی قید سے رہا

0

سوات(بیورورپورٹ)بھارتی اداکار شاہ رخ خان سے ملاقات کی چاہ لئے سوات کا نوجوان انیس ماہ بعد بھارتی قید سے رہاہوکر گھر پہنچ گیا ،25مئی 2017کو بھارت میں داخل ہونے والے نوجوان کو واہگہ بارڈر کراس کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا ،عبداللہ کے گھر پہنچنے پر عید کا سماں ،مبارکباد دینے کے لئے لوگوں کا تانتا بندھا رہا ،شاہ رخ خان نے ملاقات دلی خواہش ہے عبداللہ نے دوبارہ ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا ،سوات کے شہر مینگورہ کے محلہ شاہدرہ کے نوجوان عبداللہ 25مئی2018کو گھر سے نکلااور لاہور پہنچ کر واہگہ بارڈر پر خار دار تار پھلانگ دی تو گرفتار کرلیا گیا اور غیرقانونی طورپر داخلے کا مقدمہ درج کردیاگیا ،عبداللہ کے مطابق انہوں نے اس سے قبل بھارتی سفارتخانے سے ویزے کے لئے درخواست دی تھی مگر انہوں نے ویزہ نہیں دیا تو وہ واہگہ باڈرکے زریعے موقع پاتے ہی بھارت داخل ہواتو اس کو گرفتارکرکے جیل بھیج دیاگیا جس کے بعد ان کو معلوم ہوا کہ انہوں نے غیرقانونی اور غلط کام کیاہے۔ اس پروہ پچھتارہے ہیں مگر پھر بھی شاہ رخ خان اور کاجل سے محبت کرتے ہیں اور ان سے ملنے کی خواہش ہے انہوں نے مزید کہاکہ وہ امرتسرجیل میں تھے ان کے ساتھ پاکستان کے پچاس سے زائد قیدی تھے اس طرح بھارتی قیدی بھی ان کے ساتھ تھے، پاکستان اور بھارت کے دونوں طرف عوام ایک دوسرے کے ساتھ محبت کرتے ہیں اور باڈروں پر رکاوٹوں کو ہٹانے کی خواہشمند ہیں عبداللہ کے بڑے بھائی سردارخان نے بتایاکہ ان کے ساتھ پاکستانی میڈیا اور اقلیتی سابقہ سینٹر امر جیت ملہوترا اور افرسیاب خٹک نے عبداللہ کی رہائی میں بہت زیادہ مددکی وہ سب کے شکر گزار ہیں انہوں نے کہاکہ بھائی کی رہائی کی خوشی پرانہوں نے تمام دوستوں اور رشتہ داروں کے لئے دعوت کا اہتمام کیا تاہم انہوں نے مطالبہ کیا کہ عبداللہ کا پاسپورٹ اور شناختی کو واپس کیا جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More