سمیع الحق قتل کیس میں پیشرفت سے جلد آگاہ کرینگے ۔پولیس حکام
راولپنڈی (نمائندہ امت)ریجنل پولیس افسر راولپنڈی فیاض احمد دیو نے کہا ہے کہ جے یوآئی (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں ، میڈیا کو پیش رفت سے جلد آگاہ کیا جائے گا۔گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کے پوسٹ مارٹم کے لئے مدعی مقدمہ نے اجازت نہیں دی تھی۔ فتویٰ پیش کر نے پرعدالت نے قبر کشائی کی استدعا مسترد کردی تھی ۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں 6نئے تھانوں کے قیام کے لئے آئی جی پنجاب کو تجویز بھیج دی ہے۔ ایس ایچ اوز کی تعیناتی کے لئے سی پی او راولپنڈی کو اختیارات دے دیئے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی قمر سلطان کو جرات و بہادرری پر آئی جی پنجاب نے1لاکھ روپے اور راولپنڈی پولیس کی جانب سے بھی1لاکھ روپے انعام دیا گیا ہے۔ حملے میں زخمی ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل امجد اور پولیس قومی رضاکار اختر کو بھی نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا ہے۔