چیف جسٹس نے نئی گج ڈیم کی تعمیرکاٹائم شیڈول مانگ لیا

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے وفاقی حکومت سے نئی گج ڈیم کی تعمیر کا ٹائم شیڈول طلب کرلیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے ڈیم کی تعمیر سے متعلق سماعت کی۔وفاقی وزرا خسرو بختیار اور فیصل واوڈا عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ سب کو افتتاح کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، ہمیں ڈیم کی تعمیر کا ٹائم فریم دے دیں۔ خسرو بختیار نے بتایا کہ سندھ حکومت کو منچھر جھیل کی وجہ سے منصوبے پر تحفظات ہیں،وزارت خزانہ اور وزارت پانی و بجلی سے رابطہ کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پانی اور صحت کے معاملات میں التوا برداشت نہیں کیا جائے گا، تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلا جائے، بیوروکریسی کے معاملات کی وجہ سے معاملہ التوا کا شکار نہ ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More