مکی آرتھر آپے سے باہر ہوگئے- سینئرکھلاڑیوں سے تلخ کلامی

0

جوہانسبرگ (امت نیوز)جنوبی افریقہ کےخلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران بیٹنگ کی خراب کارکردگی کے بعد مکی آرتھر نے کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق اور اظہر علی کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ اختیار کیا۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب پی سی بی چیئرمین احسان مانی بھی جنوبی افریقا میں ہیں ¾لڑائی میں معاملہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا۔سنچورین ٹیسٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمینوں کی بدترین کارکردگی کے بعد پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھرجذبات پر قابو نہ پاسکے اور ان کی کپتان سرفراز احمد سمیت سینئر بیٹسمینوں سے شدید جھڑپ ہوئی جس کے بعد معاملہ گالی گلوچ تک پہنچ گیا۔مکی آرتھر اس قدر غصے میں تھے کہ انہوں نے تمام اخلاقی حدود پار کر دیں اور ڈریسنگ روم میں چیزیں اٹھا کر پھینک دیں۔عینی شاہدین کے مطابق سرفراز احمد کے کپتان بننے کے بعد ان کی سرفراز احمد کے ساتھ پہلی براہ راست جھڑپ ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر جب ٹیم ڈریسنگ روم میں آئی تو مکی آرتھر نے سرفراز احمد، اسد شفیق اور اظہر علی کو ناکامی کا ذمے دار قرار دے کر کھری کھری سنا دیں ¾ اس دوران کھلاڑیوں کی جانب سے بھی جوابی ردعمل دیکھنے میں آیا۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More