میکسیکو کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے7 بچے زندہ جل گئے
میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو میں لکڑی سے بنی عمارت میں لگنے والی آگ نے 7 بچوں کی زندگی کے چراغ گُل کردیئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز عمارت کی نچلی منزل میں اس وقت آگ لگی جب بچوں کے والدین ملازمت پر گئے ہوئے تھے ،اچانک لگنے والی آگ نے دیکھتے دیکھتے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو ٹیم نے ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا تاہم اس دوران گھر میں موجود ساتوں بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے جن کی عمریں 3 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔ والدین سے پوچھ گچھ جاری ہے۔پولیس نے حادثے کی وجہ گیس ہیٹر کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں گھر کی تعمیر میں زیادہ تر لکڑیوں اور تارکول کا استعمال کیا جاتا ہے جو آگ کے تیزی سے پھیلنے کا سبب بنتے ہیں۔