دہرے قتل کا جرم ثابت ہونے پر شکار پور میں 2 افراد کو سزا ئے موت
شکار پور (نمائندہ امت) دہرے قتل کا جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو سزا موت ، 5-5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق شکارپور کے تھرڈ ایڈیشنل جج نزاکت علی ٹانوری کی عدالت نے دہرے قتل کا جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان سکندر لوھر اور دوست محمد لوھر کو سزا موت اور 5-5 لاکھ روپیہ جرمانے کی سزا سنادی ، واضع رہے کہ 8 سال قبل لکھیدر تھانے کی حدود میں نیک محمد لوھر اور ان کی زوجہ مسمات پٹھانی کو قتل کیا گیا تھا جس کا جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو سزا سنادی گئی ہے، سزا سنائے جانے کے بعد ملزمان کو سکھر سینٹر جیل منتقل کیاگیا۔