افغانستان میں شکست کا امریکی اعتراف عبرتناک ہے۔حافظ عاکف سعید
کراچی(پ ر) تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے کہا ہے کہ سپر پاور امریکہ کا فغانستان کے بے سروسامان طالبان کے سامنے گھٹنے ٹیک دینا مقام عبرت ہے ۔جدید اسلحہ و ٹیکنالوجی سے محروم افغان طالبان اسلام کے دشمنوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوئے ہیں۔پاکستان کے لیے بھی اس میں سبق ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران اگر مستقل امن چاہتے ہیں، تو اسلامی نظام کے لیے اقدامات کریں۔