تبدیلی کے نام پر عوام سے دھوکہ ہوا۔حافظ نعیم
کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر عوام کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے ۔جماعت اسلامی ہی لوگوں کے مسائل حل کر سکتی ہے ۔کارکنان گھر گھر جا کر جماعت اسلامی کا دعوتی پیغام پہنچائے۔انہوں نے ضلع ملیر میں دفتر کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ نئے اضلاع کی تشکیل سے انقلابی تبدیلیاں آئیں گی۔جماعت اسلامی ملیر کے عبوری امیر محمد اسلام و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔